آرمی چیف سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات،علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو

Aug 26, 2024 | 16:24 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امور پر گفتگوکی گئی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی گفتگوکی گئی۔     
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔
  چینی کمانڈر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کو سراہا، معزز مہمان نے جی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔    

مزیدخبریں