پاکستان میں خواتین مردوں کیوجہ سے غیر محفوظ ہیں:مریم نفیس

   پاکستان میں خواتین مردوں کیوجہ سے غیر محفوظ ہیں:مریم نفیس
کیپشن: Women in Pakistan are insecure because of men: Maryam Nafees

  ویب ڈیسک: اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے کاالزام مردوں پر ڈال دیا۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ، کاہل اور اعتبار کے قابل نہیں ہے، ہم کرپٹ ہیں اور یہاں کوئی کام بھی میرٹ پر نہیں ہوتا ہے۔
اداکارہ نےمزید کہا کہ پاکستان میں صرف سیاسی عدم استحکام اوردیگر مسائل ہی نہیں بلکہ اغوا، ہراساں کرنا ، زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویشناک مسائل بھی موجود ہیں، صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کراچی کے سسٹم سے خوش نہیں، کراچی دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک شہر بن گیا ہے،یہاں کے لوگ اچھے ہیں تاہم کوئی اونرشپ لینے کو تیار نہیں، پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں۔