مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے مگرانکے پاس کوئی پلان نہیں:عمران خان

Aug 26, 2024 | 15:25 PM

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ کرکٹ میںیہ ایک سفارشی کو لے کر آئے اس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں ورلڈ کپ میں ہم پہلی چار اور ٹی20کی 8 ٹیموں میں نہ آئے کل بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کردی۔
خان صاحب کا کہنا تھا کہ یہ سارا نزلہ ایک ادارے پر گر رہا ہے محسن نقوی کی پانچ ملین ڈالر مالیت پرا پر ٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے یہ گندم سکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا اس کی قابلیت کیا ہے، کرکٹ تباہ کرچکا، بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کردیا گیا یہ 2008 ہا نیب زدہ اور سفارشی ہے ،دوسری جانب فارم 47 کی حکومت مسلط کردی ،اس کا نزلہ بھی ایک خاص ادارے پر گررہا ہے یہ اصلاحات نہیں کرسکے، نہ خرچ کم کیے نہ آمدن بڑھائی یہ کام مینڈیٹ والی حکومت کرسکتی ہے جو ان کے پاس نہیں ان سب کے پیسے اور پراپرٹیز باہر ہیں یہ صرف قرض لے رہے ہیں قرض لینے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پروفیشنلز ملک چھوڑ کر جارہے ہیں ،مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے اگر عوام تنقید کرے تو یہ ڈیجیٹل دہشتگرد بنا دیتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ ہی واحد سپورٹ ہے جو ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے محسن نقوی کی سرجری کے بعد ہم بنگلہ دیش سے بھی ہار گے ،اڑھائی سال قبل ہماری ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اڑھائی سال میں ایسا کیا ہوا کہ اتنے نیچے گئے، آج بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے۔
عمران خان نے کہا کہ اپیل ہے کہ فوج ہم سب کی ہےملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے یہ جو کررہے ہیں یہ خودکشی ہے، مجھے ملک کی فکر ہے میرا جینا مرنا پاکستان ہے میرا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں،
 میں زرداری نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں کرسکتا ،شوکت خانم کے سی ای او نے بتایا کہ پروفیشنلز کے باہر جانے سے ادارہ چلانے پر مشکل ہورہی ہے ، ملک میں حالات خراب ہیں۔
صحافی کے سوال کے جواب میں بانی نے کہا کہ جیسے اسرائیل فلسطین کو کہہ رہا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بھول جائیں آپ کہہ رہے ہیں کہ میں فراڈ الیکشن کو بھول جائوں امن انصاف سے آتا ہے، مشرقی پا کستا ن والے انصاف مانگ رہے تھے، ہمارے خلاف نہیں تھے آپ جس قومی مفاہمت کی بات کررہے ہیں اس سے قبل انصاف تو کریں، صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں۔

مزیدخبریں