پشاورحکومت کامیڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹ بھرتی کرنیکافیصلہ 

پشاورحکومت کاہیلتھ کیئر سنٹرزمیں میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹ بھرتی کرنیکافیصلہ 
کیپشن: Peshawar government has decided to recruit medical officers and consultants in health care centers

ایک نیوز:پشاورحکومت نےپرائمری ہیلتھ کیئر سنٹرزمیں فکسڈ تنخواہوں پر میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرزاور کنسلٹنٹ کی خالی آسامیوں کی تفصیل طلب کی گئی ہے،اضلاع سے ڈیٹا کی فراہمی کے بعد فکسڈ تنخواہوں پر بھرتی شروع کی جائے گی، محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں اور خاص طور پر پرائمری ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرزکے ساتھ ساتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے۔
میڈیکل آفیسرز کے ساتھ ساتھ کنسلٹنٹ کی مقررہ تنخواہ کی بنیادپرکنٹریکٹ تقرریاں کی جائیں گی، ضلعی افسران کو خالی اسامیوں والے ہسپتالوں کے نام اور میڈیکل آفیسر زاور کنسلٹنٹ کی تعداد سے متعلق ڈیٹا فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،تفصیلات مراسلہ کی موصولی کے24گھنٹے کے اندر فراہم کی جائے۔