بجلی کمپنیاں صارفین پر مزید بجلی بم گرانے کو تیار

Aug 26, 2024 | 14:45 PM

ایک نیوز: بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری کی لی۔
ڈسکوز کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی نیپرا اتھارٹی میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے مانگےگئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں4ارب روپے، یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ ،ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑکی وصولی درخواست میں شامل ہے۔
نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد وصولیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی ،فیصلے کا اطلاق سرکاری ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔    

مزیدخبریں