پی سی بی نے چیمپئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

پی سی بی نے چیمپئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا
کیپشن: PCB has announced five mentors for Champions Cup teams

ایک نیوز: پی سی بی نے چیمپئنزکپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا۔ 
مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق ،سرفراز احمد ،شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں، یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا، پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ 
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔