بولان :ریلوے پل دھماکے سے تباہ ،ایک شخص جاں بحق 

بولان :ریلوے پل دھماکے سے تباہ ،ایک شخص جاں بحق 
کیپشن: Bolan: Railway bridge destroyed by explosion, one person died

ایک نیوز: بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ، ٹرین سروس معطل بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات دیر سے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اورمتعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریلوے پل پر دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے،کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ۔
گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا، ضلعی انتظامیہ کیجانب ناڑی بینک ڈھاڈر اور کوئٹہ سے آنے والی ٹریفک کو کولپور کے مقام پر بند کردیا گیا۔