آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں بارشوں کا امکان :پی ڈی ایم اے

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں بارشوں کا امکان :پی ڈی ایم اے
کیپشن: Chance of rains in Punjab in next 24 hours: PDMA

ایک نیوز:ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔
مون سون بارشوں کا سپیل 29 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ، پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے ،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 73 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 50 فیصد تک ہے،بھاکڑا ڈیم 57 فیصد پونگ 60 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں،شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،عوام الناس سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔