ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں، جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ضمانت میں27اگست تک توسیع کر دی گئی۔
عالیہ حمزہ کل دوبارہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں گی،9مئی مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی سابقہ ایم این اے عالیہ حمزہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مجھے سپر وویمن بنا کر پیش کیا میں9مئی کو بیک وقت ہر جگہ تھی ،اسی طرح تمام عدالتوں میں پیش ہور ہی ہوں۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر گولیاں کھا کر عوام کیلئے کھڑا ہے،دوسرے لیڈر بیماریوں کا مجموعہ تھے،عوام کو بتا دوں ہمارا لیڈر آپ کیلئے جیل کاٹ رہا ہے،جیل حکام کے تبادلوں کی خبریں آ رہی ہیں ہم لیڈر کی صحت کے حوالے فکر مند ہیں،عدلیہ جلد از جلد کیسز کا فیصلہ کریں ،جس دن میرا لیڈر نکلے گا اس دن اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل لگےگا۔
عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر کی رہائی اور سیاسی قائدین و ورکرز کی رہائی کا مطالبہ ہے،،9مئی کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے،آج جج صاحب کی چھٹی کے باعث 28 اگست کو دوبارہ پیشی ہو گی،عالیہ حمزہ اور ملک تیمور معصودآئندہ پیشی پر 28 اگست کو دوبارہ عدالت پیش ہونگے۔