ایک نیوز:پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے موسی خیل سے 23 افراد کی لاشیں برآمدہوئیں ہیں ، موسی خیل میں راڑہ شم کے مقام پر مسافر بسوں سے اتار کر23افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔
ایس پی ایوب اچکزئی کوئٹہ کے مطابق مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ،تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ،مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیا۔
ایف سی پولیس اور لیویز نےلاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، گاڑیوں میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری
صدر مملکت آصف زرداری نےموسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے،صدر مملکت کا دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار، صدر مملکت آصف زرداری نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا،صدر مملکت کا دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشت گرد حملے پر شدید غم وغصہ کا اظہار اور شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم کی شہداء کے لیے دعائے مغفرت ،وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم کی مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت ،وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کیں ہیں اور کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی موسی خیل کے قریب پیش آنے والے دہشت گردی کے بدتر ین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 23 افراد کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےموسی خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،محسن نقوی نے23افراد کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہاربھی کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، دہشت گردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں،حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔