ایک نیوز:گورنر ہاؤس کراچی میں قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے سنیئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا ۔
تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، سنیئر وکلا رہنما اور دیگر بھی شریک ہوئے،سنیئر پیونی جج جسٹس نعمت الله پھلپوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دینگے۔