کاروبار کے اختتام پرڈالر سستا،سٹاک ایکسچینج میں 230پوائنٹس کی کمی

Aug 26, 2024 | 16:38 PM

ایک نیوز:انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 8پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.42 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 150  کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 242 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
 مارکیٹ میں 50 کروڑ 96 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 84 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,160 جبکہ کم ترین سطح 78,553 پوائنٹس رہی۔    


 

مزیدخبریں