لاہور : چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ

Aug 26, 2024 | 10:05 AM

ایک نیوز: لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی  ہے.

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ لاہور کا کہنا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؑپر لاہور پولیس کے05ہزارسے زائد افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں کو بھر پورسکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،12ایس پیز، 28 ایس ڈی پی اوز، 84 ایس ایچ اوز اور400سے زائد اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
چہلم کے موقع پر06ایلیٹ فورس،12پی آریو،17ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں، چہلم پر110پکٹس، 33واک تھرو گیٹس،11انٹری پوائنٹس اور20کنٹینر ز پوائنٹس لگائے گئے ہیں، چہلم امام حسین ؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے کربلا گامے شاہ اختتام پزیر ہو گا۔
  لاہور جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، لاہور پولیس ضلعی انتظامیہ،سیف سٹیز اتھارٹی اوردیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ٹیم کے طور پرمل کر کام کررہی ہے، سینئر پولیس افسران سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈی سی آفس کے کنٹرول رومز سے تمام سرگرمیوں پرمسلسل نظر رکھیں۔
لاہور چہلم کے جلوس اور عرس داتا صاحب کے دوران پارکنگ کے بہترین انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، پولیس افسران و اہلکار جلوس و مجالس کے اختتام تک الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دیں۔

مزیدخبریں