یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کااحتجاج ، ڈی چوک سیل  

Aug 26, 2024 | 09:22 AM

ایک نیوز:اسلام آباد یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈی چوک کو کنٹینر رکھ کر سیل کیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔    

 یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا احتجاج جاری ،یوٹیلیٹی  سٹور ہیڈ آفس کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی مختلف شہروں سے آمد  جاری ہے۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، قائدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری اور یوٹیلیٹی سٹورز کی بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ملازمین کا اپنے مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا ہے، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،  یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں