نوجوان طلبہ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکنو فیسٹ کا اہتمام  

نوجوان طلبہ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکنو فیسٹ کا اہتمام  
کیپشن: Techno fest organized by young students at Expo Center Karachi

ایک نیوز:نوجوان طلبہ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکنو فیسٹ کا اہتمام،طلبہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے روبوٹکس اور ریموٹ کنٹرول ائیر کرافٹ بھی متعارف کروائے ۔
ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے کےلیے نوجوان طلبہ نے ایکسپو سینٹر میں سجے ٹیکنو فیسٹ کا اہتمام کیامیلے میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔مختلف جامعات کے طلباء اور نجی کمپنیز نے پچاس سے زائد اسٹالز لگائے جہاں اپنے بنائے گئے روبوٹس کی نمائش بھی کی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ میں طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے جڑی مصنوعات کو اجاگر کیا، پچاس سے زائد اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے اور روبوٹکس کے مقابلے بھی کروائے۔

  کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دی جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی نوعیت کا ٹیکنولوجی فیسٹیول کروانا جس کا اہتمام طلبہ نے خود کیا یہ خوش آئند بات ہے، اس فیسٹیول سے طلبہ کو ٹیکنولوجی کے مثبت اقدام دیکھنے کو ملیں گے اور یقینا طلبہ کی رہنمائی ہوگی۔ اگر حکومت کا تعاون ہو تو آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں نوجوانوں میں ہنر ہے ان کو سرپرستی کی ضرورت ہے آئی ٹی اسکوپ صرف ڈھائی ملین ڈالر ہے جو پندرہ ملین ڈالر ہونی چاہیے تھی اس جذبے کے ذریعے بیروزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔