ایشیا کپ،پاکستان ٹیم کل کولمبو سے براہ راست ملتان پہنچے گی  

ایشیا کپ،پاکستان ٹیم کل کولمبو سے براہ راست ملتان پہنچے گی  
کیپشن: Asia Cup, Pakistan team will reach Multan directly from Colombo tomorrow

ایک نیوز:ایشیا کپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل سہہ پہر کولمبو سے براہ راست ملتان پہنچے گی۔
پاکستان نے ایشیا کپ کا پہلا میچ نیپال کے خلاف 30 اگست کو ملتان میں کھیلنا ہے۔  نیپال کرکٹ ٹیم بھی کل کراچی سے ملتان پہنچے گی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم 28 اگست کی صبح کمرشل فلائٹ سے لاہور پہنچے گی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور آئے گی۔

 بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں یکم ستمبر کی رات چارٹرڈ  فلائٹس سے لاہور پہنچیں گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں 3 ،5 ، اور 6 ستمبر کو  ایشیا کپ کے میچز شیڈول ہیں۔