ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی  

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی  
کیپشن: Pakistan secured the seventh position in the Asian Volleyball Championship

ایک نیوز :ایران میں ہونے والی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 1-3 سے شکست دی۔ بحرین کیخلاف پاکستان کی جیت کا اسکور  22-25، 25-21،  18-25 اور  18-25 رہا۔

پاکستان نے مسلسل تیسری مرتبہ اس ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ پاکستان  2021  اور  2019 کی ایشین چیمپئن شپ میں بھی ساتویں پوزیشن پر تھا۔