ایک نیوز :جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے حکومت سے اشرافیہ کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بجلی کے بڑھتے بلوں کے خلاف جہاں ملک بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں ، گلی گلی شہر شہر مظاہرے ہورہے ہیں وہیں سیاستدان بھی اس صورتحال ساری کو دیکھ کر پریشان ہیں۔ ایسے میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک اہم اجلاس بھی بلا رکھا ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق کاکہنا تھاکہ جناب نگران وزیراعظم صاحب،عوام اب بھپر گئے ہیں،کراچی سے چترال تک مظلوموں کو بجلی کے بلوں /واپڈا نے اشرافیہ کیخلاف متحد کردیا ہے،کل کے اجلاس میں فیصلہ اور فوری عملدرآمدکرلو،ورنہ دانشورانہ گفتگو،بھاری بھر کم الفاظ سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں،بجلی کے بلوں میں تمام ظالمانہ ٹیکس ختم کرومفت بجلی بند کردو، کسی کو بھی ایک یونٹ بجلی مفت نہ دو،آئی پی پیز سے فراڈ معاہدے ختم کرو اور ان کے مالکان کے اوپر ایف آئی آر درج کرکے ان کو گرفتار کرو۔