ایک نیوز : پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بحال کردیا گیا ہے، ہاکی فیڈریشن کے صدر نے تمام عہدیداروں کو کام جاری رکھنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی جانب سے 23 اگست کو جاری کیا جانےوالا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد 31 اگست کو بلایا جانیوالا کانگریس کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے
۔ خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد نے 23 اگست کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعےفیڈریشن کے سیکرٹری سمیت تمام عہدے داروں سے ذمہ داریاں واپس لے لی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے 16 اگست کو ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی ایچ ایف کے ممبران کو 31 اگست کو ہونیوالی کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔