مانسہرہ: مسافر وین پل سے گرنے پر خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

Aug 26, 2023 | 20:19 PM

ایک نیوز:مانسہرہ میں سی پیک کیلئے تعمیرکئے گئے پل سے مسافر وین  گرنے پر خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جان کی بازی ہار گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ہزارہ موٹر وے سے بٹگرام کا علاقہ تھاکوٹ کو ملانے والے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعمیر کیے گئے پل سے مسافر وین گری ۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 مسافر زخمی ہوگئے، مذکورہ پکیا گیا تھا۔

مانسہرہ میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلعی افسر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ مسافر وین بٹگرا کی تحصیل الائی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔حادثہ مانسہرہ کے علاقے ہاتھیمیرا میں پیش آیا جب گاڑی کا ڈرائیور اسٹیئرنگ پر قابو نہ رکھ سکا جبکہ وین میں 13 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور کھائی سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال لیا۔ لاشیں اور زخمیوں کو مانسہرہ میں شاہ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دی گئی اور لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے ان کے لواحقین کے سپرد کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں سانگر پر مانسہرہ-ناران جل کھنڈ روڈ پر مسافر ویگن الٹنے سے پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔

انتظامیہ نے بتایا تھا کہ سیاح خاندان پشاور سے وادی کاغان جا رہا تھا کہ سانگر کے علاقے میں تیز موڑ کاٹتےہوئے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں