کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: Kusha Kapila breaks her silence on her relationship with Arjun Kapoor

ایک نیوز:بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر  خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کوشا کپیلا اور ارجن کپور کایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ارجن کپور نے ایک ذو معنی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی، جس پر صارفین نے کہنا شروع کردیا کہ شاید ارجن گرل فرینڈ و اداکارہ ملائکہ اروڑا سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا فورم ’ریڈٹ‘ پر ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں،  ایک صارف نے اداکاروں کے قریبی ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کو پوسٹ کیا اور لکھا کہ ’ارجن اور ملائکہ اب الگ ہوچکے ہیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ ارجن اب کسی اور کو ڈیٹ کر رہے ہیں، کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ اب ارجن کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ صارف نے مزید انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ارجن کپور اب سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ کوشا کپیلا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔اب خبروں پر کوشا کپیلا نے لب کشائی کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ سب میری امی نہ پڑھ لیں۔

خبروں کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر روز میں اپنے بارے میں ایسی نامناسب باتیں پڑھ رہی ہوں کہ اب مجھے خود کو اپنے آپ سے متعارف کرانے کی ضرورت پڑگئی ہے‘۔