ایک نیوز: پنشن کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کاآغاز کردیاگیا۔
ریٹائرڈ سرکاری افسران مشکل میں پھنس گئے۔پینشن کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا۔وزارت داخلہ نے بینظیر انکم سپورٹ کی درخواست پر تمام اداروں کو اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، پولیس، رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ سمیت 17 ادارے شامل،ان تمام اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کی پروفائلنگ کی جائے گی۔پروفائلنگ کے بعد جائزہ لگایا جائے کہ کون کون سے افسر پینشن اور بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کر رہے ہیں۔دونوں طرف سے رقم بٹورنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔اس سے پہلے بھی ایف آئی اے کئی سرکاری ملازمین پر مقدمات درج کر چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم برآمد کی جائے گی۔ایف آئی اے نے تمام زونل سٹاف چھان بین شروع کر دی۔پولیس اور دیگر اداروں کو بھی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔