ایک نیوز:ڈپٹی کمشنر لاہور نے توانائی بچت پروگرام کے تحت کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کے مطابق لاہور سموگ، ماحولیاتی آلودگی، اور توانائی کی بچت کے اقدامات ضلعی انتظامیہ لاہور نے کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کئے گئے۔کمرشل مارکیٹس بشمول ہول سیل، پرچون ہفتہ سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی کمرشل مارکیٹس اتوار کو دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گی ۔ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ تمام ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس کو جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہو گی۔
انتظامیہ کے مطابق اشیا خورونوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات کار رات 12 بجکر 30 منٹ تک کیے گئے ہیں۔میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پابندی سے مستشنی ہوں گے۔ملک شاپس، تندور اور پنکچر والی دوکانیں بھی کھلی رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے تاجربرادری سے توانائی بچت پروگرام پرعملدرآمد کیلئے بھرپور تعاون کی اپیل کردی ۔