پولیس کی پھرتیاں،مطلوب ملزم  کیساتھ سابق لیگی ایم این اے بھی گرفتار

 پولیس کی پھرتیاں،مطلوب ملزم  کیساتھ سابق لیگی ایم این اے پکڑ لیا
کیپشن: Police raids, wanted accused and ex-Legis MNA caught

ایک نیوز:سی آئی اے سٹاف اقبال ٹاؤن فیصل آباد کی پھرتیاں،مطلوب ملزم کیساتھ ن لیگ کے سابق ایم این اے کو بھی گرفتار کرلیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693055136-4909.mp4

 لیہ میں 4 پرائیویٹ گاڑیوں پر مشتمل پولیس قافلے نے سابق ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کو گھر سے گرفتار کیا۔پولیس ٹیم نے مطلوب ملزم جاوید کو بھی سابق ایم این کے ساتھ ہی حراست میں لیا ۔سابق ایم این اے ن لیگ سید ثقلین شاہ بخاری کی گرفتاری کی اطلاع پر مقامی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔تھانہ چوبارہ کی حدود میں مقامی پولیس نے ناکہ بندی کر کے سید ثقلین شاہ بخاری کو بازیاب کرایا۔:فیصل آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کو مطلوب ملزم جاوید سمیت تھانہ صدر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کاکہنا تھاکہ فیصل آباد سے آنے والی ٹیم نے مقامی پولیس کو نہ کوئی اطلاع دی اور نہ ہی آمد روانگی کی ۔سی آئی اے ٹیم اقبال ٹاون کے آنے والے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

دوسری جانب سابق لیگی ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی گرفتاری پر  ن لیگ کی سینئر قیادت اور ورکرز کا شدید احتجاج ،ٹیم کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا۔