بجلی کے بلوں میں ٹیکسزکی بھرمار،کتنے یونٹ کا کتنا بل آئیگا؟جانیئے

Aug 26, 2023 | 17:36 PM

ایک نیوز:بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار، بجلی کی اصل قیمت دب کر رہ گئی۔کتنے یونٹ کا کتنا بل آئیگا؟جانیئے۔

درجن بھرٹیکسزکی بدولت عام صارف کےلئےبجلی کےبلوں کی ادائیگی دشوار 100یونٹ والابل 1348روپے سے بڑھ کر 2439روپے ہوگیا 200یونٹ والے صارفین کے بلز میں2ہزار 3سو 82روپےاضافہ 300یونٹ کےبل میں 3870روپے،400یونٹ کا بل5764روپےمہنگا 500یونٹ والوں کے بل میں 7705روپے6سو یونٹ والے بل میں 9246روپےاضافہ 7سویونٹ والے بل میں 10787روپے،700سےزائدیونٹس کے بل میں 11557روپے اضافہ کیاگیا۔

عام صارف کیلئےبجلی کی قیمت 24سے بڑھ کر 37 روپے فی یونٹ ہوگئی گذشتہ سال2 سے ڈھائی ہزارآنےوالابل 7 سے 8 ہزار تک پہنچ گیا 100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارف سے22 روپے فی یونٹ وصولی 700سےزائدیونٹ والےصارفین کو63سے67روپے فی یونٹ اداکرناہوگا ۔ٹیکسز کی بھرمار میں بجلی کی اصل قیمت دب کر رہ گئی لیسکوکی ریکوری تمام ڈسکوزسےزیادہ 80 سے 85 فیصد ہے لیسکوکی طرف سےجولائی میں 10کروڑ20لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی اگست میں ایک لاکھ 14 ہزار ملین ریکوری کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

واپڈا حکام کے مطابق پانی سے 23.93فیصد بجلی پیدا ہورہی ہے۔ نیوکلیئرسے 14.74 فیصد بجلی ، فوسل فیول سے 11.8فیصد بجلی پیدا ہورہی ہے کوئلہ سے 9.5فیصد، ہوا سے 2.71 فیصد، بائیو انرجی سے 1.11فیصد بجلی پیدا ہورہی ہے شمشی توانائی سے 0.94 فیصد بجلی پیدا کی جارہی ہے متبادل ذرائع توانائی سے ایک یونٹ 25سے 30 روپے کا تیار ہوتا ہے۔
پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف کا پیکج لینے کےلئے عوام کا بھرکس نکال دیا۔15ماہ آئی ایم ایف کے پیکج کا انتظار کیا جاتا رہا۔ فی یونٹ قیمت میں تقریبا 14روپے کا اضافہ کیاگیا۔ جون 2022میں نیپرا کا فی یونٹ ڈیرمن ٹیرف 13.4روپے،بڑھا کا 16.91روپےکردیا بجلی چوری، لائن لاسز بھی بجلی کے بلوں میں اضافہ کی بڑی وجہ ہیں۔ 2022 میں 520 ارب روپے کی بجلی چوری رپورٹ ہوئی۔

مزیدخبریں