ایک نیوز :کراچی میں علاج کیلئے دی گئی پالتو بلی غائب کرنے پر خاتون جانوروں کے ادارے(اے سی ایف)کیخلاف عدالت پہنچ گئی۔
خاتون وکیل نے ادارے(اے سی ایف) کی مالکہ عائشہ چندر ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکی عدالت میں سعدیہ غوری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ایس ایچ او ملیر کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
خاتون کا درخواست میں موقف تھا کہ 19 اگست کو نجی ادارے کے ملازم الیاس و دیگر کو اپنی پالتو بلی علاج کے لیے دی تھی۔بلی کو صرف ٹانگ پر معمولی سا زخم تھا ۔جب بلی واپس لینے گئی تو نا مجھے بلی دیکھائی گئی نا ہی اندر آنے دیا گیا ۔21 اگست کو بتایا گیا کہ میری بلی مر گئی ہے ۔بلی کی ڈیڈ باڈی مانگی وہ بھی نہیں دی گئی بلکہ دھمکیاں دی جارہی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔