فلسطینی حافظ  قرآن  نے 8 گھنٹے میں بغیر غلطی کے پورا قرآن سنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

فلسطینی حافظ  قرآن  نے 8 گھنٹے میں بغیر غلطی کے پورا قرآن سنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

ایک نیوز : فلسطینی بچے نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 8 گھنٹے مسلسل تلاوت کرکے ایک بھی غلطی کئے بغیر  اپنے اساتذہ کرام کو قرآن سنا دیا ۔
رپورٹ کے ماطبق دنیا بھر میں فلسطینی نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جبکہ اس کے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکبا دیں دی جارہی ہیں ۔فلسطین کی تین مساجد  میں صفوت الحفاظ پراجیکٹ کے تحت 1471 بچوں اور بچیوں نے قرآن کریم حفظ کیا تھا اور اور یہ حفاظ کرام اپنے آخری امتحان کے لئے ان مساجد میں جمع ہوئے تھے ۔  اس امتحان کے دوران حفاظ کرام کو ایک ہی نشست میں مکمل قرآن کریم سنانا ہوتا ہے اساتذہ جس کی سماعت کرتے ہیں ۔ تاہم اس بچے نے ایک بھی غلطی کئے بغیر 8 گھنٹے میں قرآن کریم سنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ قرآن ختم کرتے ہی بچےسمیت اس کے والد بھائی اور اساتذہ اللہ کے حضور سجدہ شکر میں گر گئے ۔
 ان حفا ظ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صفوت الحفاظ کے  ڈائریکٹر ناجی الجعفراوی  کا کہنا تھا کہ  ہمارے پروگرام کا مقصد ہے کہ فلسطینی معاشر ے میں قرآن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ گذشتہ سال فلسطین کے 581 بچوں نے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی تھی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693047189-9886.mp4