بابا بلھے شاہ کے 266 ویں عرس کا دوسرا روز، سائیں ظہور نے سماں باندھ دیا

 بابا بلھے شاہ کے 266 ویں عرس کا دوسرا روز، سائیں ظہور نے سماں باندھ دیا

ایک نیوز: پنجابی شاعری  اور تصوف سے انسانیت کو متعارف کروانے والے عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ رح کے 266ویں عرس کی تین روزہ  تقریبات کا دوسرا روز ہ جوش و عقیدت سے منایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1757 میں پیدا ہونے والے حضرت بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ کے 266ویں عرس کادوسرا روز ہے دور دراز سے لوگ عقیدت واحترام سے دلوں میں مرادیں لئے دربار شریف پر حاضری دے رہے ہیں۔ دربار پر لنگرتقسیم کیاگیا اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔

کچھ توبلھے شاہ کی شاعری کے آ فاقی پیغام کو پڑھ کر بابا جی کے فیض و برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں وہیں رات اک شام بلھے شاہ کے نام پر سائیں ظہور کی آواز نے ایسا سماں باندھا کہ زائرین پر وجد کی کیفیت طاری رہی ۔ رات بھر زائرین سائیں ظہور کی آواز سے کلام بابا بلھے شاہ سے وجد میں رہے ۔

احاطہ دربار میں قوال اپنے صوفیانہ کلام سے جہاں لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں وہیں روائتی دھمال اور پیروں میں گھنگرووں کی آوازیں دور دور تک کانوں میں محبت اور پیار کا رس گھول رہی ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693046080-8835.mp4