ایک نیوز: سانحہ جڑانوالہ کی صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گریس بائبل فالو شپ چرچ پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ جڑانوالہ کے مقدمے میں 500 سے زائد افراد ملوث ہیں۔پولیس نے 25 سے 30 ملزمان کو گرفتار کیا ہے،متاثرہ مسیحی برادری کی امداد کی جائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے،سی سی ٹی وی ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان کو بھی قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کرنے کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے،عدالت متاثرہ فیملیز کی امداد فراہم کرنے کا حکم دے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی شروع کرسکے۔