بجلی بلز کیخلاف بچوں اور بڑوں کا ملک گیر احتجاج، بل جلا دیے

Aug 26, 2023 | 14:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بجلی کےہوشربا بلوں کےخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مہنگی بجلی سےعام شہریوں کےساتھ تاجر برادری کے بھی ہوش اڑ گئے،کئی شہروں  میں بجلی کے بل جلادیئے گئے،لیگی رہنما عابدشیر علی نے بھی شہریوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کرنےکااعلان کردیا ہے۔

  بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا ۔ جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی   بلوں کیخلاف گلی گلی احتجاج  کریں گے ۔ چھری آئی ایم ایف کی ہے ،ہاتھ حکمرانوں کے ہیں، آئی ایم ایف  کی چھری کو بھی توڑ دیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےلاہور میں نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے کہا  آج پاکستان مشکلات سے دوچار ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا  ہے۔ہم ملک کو امن ،عدل اور اسلام کا گہوارہ بنائیں احتجاجگے ۔

حافظ آباد

حافظ آباد میں  بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیں۔ بچوں کا کہنا ہےکہ والدین ہماری فیسیں ادا کریں یا بجلی کے بل ادا کریں ، کم سن بچوں نےکپڑے اتار کر احتجاج  کیا۔ بچوں کا کہنا ہےکہ حکومت نے  آئے روز بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے  ہماری خواہشات پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

حافظ آباد میں بچوں نے گلے تختیاں لٹکا رکھی ہیں اور بجلی بلوں کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ بچوں نےپریس کلب کے سامنے لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693042361-5396.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693042361-9188.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693042361-5608.mp4

صفدر آباد

صفدر آباد میں بھی بجلی کے بلوں میں  اضافے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے میلاد  چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،تاجروں کی کثیر تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرین نے بلوں میں اضافے پر حکومت پر شدید تنقید کی اور نعرے بازی کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی روٹی پوری کریں یا بجلی کا بل ادا کریں۔تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ  ہم غریبوں کا خون چوس کے امیروں کے گھروں کو سہولتیں دینا بند کی جایں اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لیاجائے۔بے تحاشہ اضافہ نے تاجروں کو معاشی طور پرکمزور کردیا ہے بجلی کے ظالمانہ بل نہ منظور ،بل کسی صورت جمع نہیں کروائیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693042535-9850.mp4

بورے والا 

بورے والا میں علاقہ مکینوں نے ظالمانہ ٹیکس لگا کر بل بھیجنے پر احتجاج کیا لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ھی شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب یہ بلوں میں ظالمانہ ٹیکس لگا کر ہمیں فاقہ کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔

احتجاج میں شریک لوگوں نے بلوں کو جلا دیا اور انکا کہنا ہےکہ اب مزید یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے پہلے ہی ہم اپنی گھریلو ایشیاء فروخت کر کے بل ادا کر چکے ہیں اب ہم میں مزید سکت نہیں ھے اتنے ظالمانہ ٹیکس کے ساتھ بل ادا کرنے کی خدادا بلوں میں اضافی ٹیکسز ختم کیے جائیں تاکہ غریب دو وقت کی روٹی کھاسکے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693042648-3339.mp4

حافظ آباد 

حافظ آباد میں بھی بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف سکولوں کے بچوں نے انوکھا احتجاج کیا۔ کم سن بچوں کا  احتجاج  میں کہنا ہےکہ والدین ہماری فیسیں ادا کریں یا بجلی کے بل ادا کریں ۔ حکومت نے  آئے روز بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے  ہماری خواہشات پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693042648-6568.mp4

جہلم

جہلم میں بجلی بلوں میں ہوشرباء اضافے  اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف شہریوں نےاحتجاج کیا۔ شہریوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور کے نعرے  لگائے،احتجاج میں تاجروں سمیت تمام مکاتب کےلوگ  شریک ، واپڈا کے خلاف نعرے بازی  کی۔شہری تنظمیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں اضافہ واپس لیکر ظالمانہ ٹیکسز ختم کرے ۔  احتجاج میں شامل  صارفین نےحکومت اور واپڈا کو  بد دعائیں دیں۔ شہریوں  کا کہنا ہےکہ صارفین دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں   ہزاروں روپے بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693043167-7372.mp4

جلالپور بھٹیاں

جلالپور بھٹیاں میں بجلی کے بلوں میں  اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شہریوں نےگوجرانوالہ سرگودھا  بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔شہریوں نےبجلی کے بل اٹھائے واپڈا حکام اور حکومت کے خلاف شدید  نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہناہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہوگئے۔غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یہاں بجلی کے بل جمع کرائے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹیکس بھی ختم کیا جائے ۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ  بجلی کے ظالمانہ بل نہ منظور ،بل کسی صورت جمع نہیں کروائیں گے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693043147-5950.mp4

جلالپور میں بجلی کے بلوں کیخلاف شہریوں نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ شہری بجلی کے بل جمع کروانے کیلے چندہ مانگنے لگے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693043908-4611.mp4

شیخوپورہ:

شیخوپورہ  میں مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئی،وکلاء برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔وکلاء برادری کا کہناہےکہ بجلی کے بلوں میں حکومتی ٹیکسز کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

شیخوپورہ میں احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر ڈی پی او چوک اختتام پذیر ہوئی،حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے لوگ ذہر کھانے پر مجبور ہیں،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔مہنگائی ، بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693043412-1978.mp4

جہانیاں

جہانیاں  میں بھی بجلی کے بلوں میں  اضافے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے،میونسپل کمیٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تاجروں کی کثیر تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرین نے بلوں میں اضافے پر حکومت پر شدید تنقید کی اور نعرے بازی کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی روٹی پوری کریں یا بجلی کا بل ادا کریں۔تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لیاجائے،بے تحاشہ اضافہ نے تاجروں کو معاشی طور پرکمزور کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ بجلی کے ظالمانہ بل کسی صورت جمع نہیں کروائیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693045372-4548.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693045372-3747.mp4

کاہنہ

 لیسکو سب ڈویژن میں دھوپ سڑی کے رہائشیوں کا زائد بلوں کے خلاف کاہنہ سب ڈویژن میں شدید احتجاج بجلی کے بل بھی جلا دئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں اتنے زائد بل کہاں سے جمع کرائیں،اس مہنگائی کے دور میں دو وقت گھر کا چولہا چلانے مشکل ہوگیا ہے۔

اعلی حکام ہمارے پر رحم کریں مظاہرین نے لیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے اور کہا کہ کوئی ہمارے میٹر اتارنے نہ آئے ۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ ہماری 20 سے 25 ہزار ماہانہ کماتے ہیں تیس ہزار سے زائد بل کہاں سے ادا کریں۔خود کھانا کھائیں یا بچوں کو کھلائیں خدا را ہمارے ہر رحم کیا جائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693042975-1971.mp4

جلالپور

مزیدخبریں