ایک نیوز :تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر وائٹ واش کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
Fifties from @babarazam258 and @iMRizwanPak followed by late-order fireworks take Pakistan to 268 in the third ODI ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
Over to the bowlers after the break ☄️#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/5JVBRa2HX8قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے، 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی اننگز:
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔
افغانستان کی اننگز:
269 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 49 ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مجیب الرحمٰن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ شاہد اللہ 37 اور ریاض حسن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔FIFTY for Mujeeb Ur Rahman ✅@Mujeeb_R88 brings up his maiden half-century in ODIs, off just 26 deliveries, which is the fastest by an Afghan batter in ODIs. Excellent inning this has been so far. ????????#AfghanAtalan | #AFGvPAK | #SuperColaCup | #ByaMaidanGato pic.twitter.com/Gk1KqSJZDI
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 26, 2023راشد خان 16 اور حشمت اللہ شاہدی 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، رحمٰن اللہ گرباز 5 اور محمد نبی 3 رنز بناسکے، ابراہیم زدران اور گلبدین نائب صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔