ایک نیوز: ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فول پروف سکیورٹی کیلئےفوج اوررینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کیلئےفوج اوررینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی ہے،کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ فوج اورپنجاب رینجرزکی تعیناتی27اگست سے6ستمبر تک ہوگی،پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیوآرایف موڈ میں ہوگی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیوآرایف موڈ میں ہوگی، ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی۔نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی ۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے4میچز پاکستان میں شیڈول ہیں،ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور3 میچزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔