ایک نیوز: ایپل آئی فون 15 میں تیز چارجنگ کیلئے صارفین کو 12 ہزار ادا کرنا پڑیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 میں یو ایس بی سی کیبل ممکنہ طور پر یو ایس بی 2.0 ہوگی، جو صرف 480 ایم بی پی ایس تک ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار کو سپورٹ کرے گی جو موجودہ لائٹننگ کیبل آئی فون 14 کی طرح سست ہے تاہم آئی فون 15 پرو ماڈل کے ساتھ تھنڈربولٹ کیبل شامل کی جا سکتی ہے۔
آئی فون 15 کی چارجنگ کیبل مبینہ طور پر موٹی اور زیادہ مزاحم ہے اور یہ 1.6 میٹر لمبی ہوگی جو ک آئی فونز کے ساتھ فراہم کی جانے والی ایک میٹر لائٹننگ کیبل سے زیادہ لمبی ہوگی۔
آئی فون 15 پرو ماڈلز کے ساتھ تھنڈربولٹ کیبل دی جائے گی جو کہ ایپل الگ سے 40 ڈالر ( 12 ہزار پاکستانی روپے)میں فروخت کرتا ہے۔تھنڈربولٹ کیبل آئی فون 15 پرو کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے اس سے ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار 40 جی بی پی ایس تک ہو جائے گی اور تیز 150 واٹ تک چارجنگ کی اجازت دے گی حالانکہ آئی فون 35واٹ چارجنگ کی رفتار تک محدود ہوسکتا ہے۔ موجودہ آئی فون 14 ماڈلز 27 واٹ تک چارجنگ کی رفتار کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔
ایپل نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2024 تک الیکٹرانکس بنانے والوں پر یو ایس بی سی کو اپنانے کیلئے یورپی یونین کی قانون سازی کی تعمیل کرے گا۔ آئی فون 15 پہلا آئی فون ہو گا جو یو ایس بی سی پورٹ کیساتھ آئے گا۔