ایک نیوز: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام،ایل ڈی اے میں درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کو ان کی دہلیز پر دستاویزات یا این او سیز ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے گھروں میں دستاویزات کی ڈلیوری سروس ”دستک“ شروع کرے گا،وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں گھروں میں دستاویزات کی فراہمی کے پروگرام کی منظوری 75 سال سے زائد عمر کے بزرگ درخواست گزاروں کو دستاویزات ان کے گھر پر فری فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں دیگر شہروں میں بھی دستاویزات کی ڈلیوری سروس شروع کرنے کا جائزہ لیا گیا،ٹیپا میں ایم اینڈ آرڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر بل بورڈز نصب کرنے کے منظوری سیوریج ٹرنک انفراسٹرکچر چارجزکے ازسر نو تعین کے لئے کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیاگیا۔
بڑی پرائیویٹ آبادیوں میں سیوریج اور ڈرینج چارجز کااز سر نو جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی،اکبر چوک فلائی اوورز کے ساتھ کالج روڈ بھی بنے گی۔پراجیکٹ میں کالج روڈ کی تعمیر وتوسیع شامل کرنے کے لئے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری بھی دیدی گئی،اجلاس میں نئے تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔
چیف سیکرٹری،ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز خزانہ، ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اےاور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔