مقبوضہ کشمیر میں مظالم بندکروانےپرایمنسٹی انٹرنیشنل کاجی 20 ممالک کو خط

Aug 26, 2023 | 13:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جی 20 ممالک کو خصوصی خط میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی طرف توجہ دلائی ہے۔

خط کے متن مطابق مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو غیر قانونی حراست میں لیا جارہا ہے، انسانی حقوق کے محافظوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ جی 20ممالک انسانی حقوق کے معاملات کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ عالمی قوانین کی پاسداری کرے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے اور پرامن اجتماع پر پابندیاں عائد ہیں، بھارت انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔

خط کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دی جائے، بھارت پر خرم پرویز اور عرفان معراج کی رہائی کیلئے زور دیا جائے۔ یاد رہے کہ انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز کو نومبر 2021 میں بلا جواز حراست میں لیا گیا تھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق رواں برس صحافی اور انسانی حقوق کے محافظ عرفان معراج کو بھی گرفتار کیا گیا، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نی پور میں سیکڑوں مسیحیوں کو قتل کیا گیا،عبادگاہوں کو تباہ کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمان،سکھ اور دلت انتہا پسندی کا نشانہ بنتے آئے ہیں، پاکستان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں