ایک نیوز: ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نےچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی، نیول چیف نے شاندار فتح پر حمزہ خان کو مبارکباد دی۔
رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن حمزہ خان سے ملاقات میں کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان پر فخر ہے۔ حمزہ خان نے 36 سال بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔پاک بحریہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کررہی ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ امید ہے کہ حمزہ خان مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کرتے رہیں گے۔نیول چیف نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارکباد دی ۔
حمزہ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے سکواش کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر اور معیاری کوچنگ کی فراہمی قابلِ تعریف ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693036652-2331.mp4