ایک نیوز: پنجاب فوڈ اتھارٹی نےراولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 4000 گندے انڈے تلف کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں بیکری پروڈکٹس میں گندے انڈو سے چیزیں تیار ہونے لگی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے4000 گندے انڈے تلف کردیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ چکری روڈ پر گندے انڈے سپلائی کرنیوالا سپلائر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ویجیلنس ٹیم کی ریکی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے گندے انڈوں کا موقع پر کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، گندے انڈے انتہائی کم داموں بیکری پروڈکشن یونٹس کو سپلائی کیے جانے تھے۔خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693036078-8483.mp4