ہوائی فائرنگ سے فیملی کو موٹروے پر ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

ہوائی فائرنگ سے فیملی کو موٹروے پر ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

ایک نیوز: موٹروے سروس ایریا میں فیملی کو ہراسا کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موٹروے کلرکہار  سروس ایریا میں ہوائی فائرنگ کرکے فیملی کو ہراساں کرنے والے ملزما ن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مذکورہ فیملی کی جانب سے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی گئی تھی ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچی ،لیکن ملزمان موقع سے فرار ہو چکے تھے ۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کر کے انہیں رکھوا لیا گیا ۔ تین ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی سے ایک غیر قانونی پسٹل ، سات گولیاں اور دو میگزینز برآمد کی گئی ہے۔تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف استغاثہ  دے دیا گیا ۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں ملزمان پولیس سٹیشن کلر کہار کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔