ایک نیوز: معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی ماہر قانون پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ دہشت گر دحملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی، بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کارروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی۔
ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں، معروف بھارتی قانون دان کا کہنا ہے کہ انتخابات جیتنے کیلئےپاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور جنگی ماحول بنانے کی مودی سرکار کی روایت پرانی ہے۔ مودی سرکار نے 2019 میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا، مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
پرشانت بھوشن نے بتایا کہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے،ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔ مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دیں گے۔
پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ پانچ سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی، گیارہ انٹیلی جنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی مودی سرکار کا سیاسی مقاصد کیلئے پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگانے کا اعتراف کیا تھا۔پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے اپیل کی کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناوٴ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693034753-9606.mp4