روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین میں تجارت شروع

Aug 26, 2023 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے باہمی اشتراک سے یہ اہم پیشرفت پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر عمل میں آئی ہے۔یہ اقدام چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ اس منصوبے کے تحت خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک موثر اور محفوظ زمینی راستے کی بھی فراہم ہو گی۔

یہ سرحدوں پر کسٹم کے آسان اور مربوط طریقہ کار کی بدولت ٹی آئی آر سامان کی سرحد پار ترسیل کیلئے تیز تر اور زیادہ محفوظ ذریعہ ہے۔اس پراجیکٹ سے وقت اور لاگت میں کمی لا کر کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ چینی حکومت نے کاشغر، خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس  کو 2023 کیلئے قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے۔ ٹی آئی آر سروس کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کے سلسلے میں کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں این ایل سی کے نمائندوں، کاشغر کسٹمز کے حکام، کاشغر میونسپل پارٹی کمیٹی، کاشغر میونسپل پیپلز گورنمنٹ، سیوا لاجسٹکس، اور شینزین کراس بارڈر ای کامرس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نےشرکت کی۔ گریٹر چائنا، جاپان اور کوریا میں گراوٴنڈ اینڈ ریل کے نائب صدر اور سیوا لاجسٹکس کے گلوبل کراس بارڈر اینڈ ملٹی موڈل لیڈر کیلون تانگ نے کاشغر سے اسلام آباد تک ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ روٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں ٹی آئی آر کے تحت تجارتی سامان کی سرحد پار ترسیل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، کاشغر میونسپل پارٹی کمیٹی کے نمائندے نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلیٰ معیار کا مثالی نمونہ قرار دیا۔ شینزین کراس بارڈر ای کامرس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو صدر وانگ ڑن، بین الاقوامی روڈ یونین مشرقی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے ڑاوٴ یان اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کیلئےاپنے سفر پر روانہ ہوا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693033372-3880.mp4

مزیدخبریں