عوامی احتجاج بھی کام نہ آیا،بجلی بم ایک بارپھرگرنےکوتیار

Aug 26, 2023 | 11:59 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ملک بھر میں بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں جبکہ دوسری طرف حکومت نے نیپرا سے جولائی 2023 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے حکومت سے جولائی 2023 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے،نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 اگست کو سماعت کرے گی۔

جون 2023 میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی گئی، جون میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ہے۔

مئی 2023 میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی گئی،مئی میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 1 روپے 44 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ۔

اپریل 2023 میں ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی گئی ،اپریل میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 4 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ۔

مارچ 2023 میں ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی گئی ،مارچ میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ۔

فروری 2023 میں سرکاری ڈسکوز کے ایف سی اے میں 0.0006 پیسے کی کمی کی گئی،فروری میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 57 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے بھی نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی جس میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزیدخبریں