گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلباءکاجناح ہاوٴس کا دورہ ، 9 مئی واقعہ کی مذمت

Aug 26, 2023 | 11:27 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلباء نےجناح ہاوٴس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلباء نے جناح ہاوٴس کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کی نوادرات کے بے شرمی سے جلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قومی اثاثہ کی پامالی انتہائی شرمناک ہے، تباہ کاری کے نتائج دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔

طلباء نے مزید کہا کہ منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے۔ 9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے۔بحیثیت قوم ہمیں عدم برداشت، شدت پسندی اور دہشت گردی کو رد کرنا چاہیے، افواج پاکستان ملکی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہیں۔

طلبہ نے شرپسند کاروائیوں میں ملوث افراد اور اْنکے سہولت کاروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-26/news-1693031594-7515.mp4

مزیدخبریں