نیوزی لینڈ، سپریم کورٹ کا سابق وزیر اعظم کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم

Aug 26, 2023 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے نیوزی لینڈ سابق وزیراعظم جینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی سپریم کورٹ نےجینی شپلی کو 39 لاکھ ڈالر سود سمیت ادا کرنے کا حکم ایک تعمیراتی کمپنی کے دیوالیے میں سابق وزیراعظم کے کردار پر سنایا ہے۔جینی شپلی 1997 سے 1999 تک نیوزی لینڈ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ایک تعمیراتی فرم کے بورڈ کی چیئرمین تھیں۔

اس کمپنی کو کئی برس مالی مشکلات کے بعد 2013 میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا تھا۔کمپنی فروخت کرنے والوں نے سابق وزیراعظم اور ڈائریکٹرز کے خلاف الزام عائد کیا کہ انہوں نے کمپنی کو اس انداز میں چلایا کہ سخت نقصانات ہوئے،سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اتنے قرضے لیے جن کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ چار ڈائریکٹر اور سابق وزیراعظم کمپنی کو قرض دینے والوں کو 39 لاکھ ڈالر بمع سود ادا کریں۔

مزیدخبریں