ایم کیو ایم میں شدیداختلافات،اہم رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

Aug 26, 2023 | 11:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ  بعض اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات کے بعد بعض اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی بھی دھمکی دے دی ہے جب کہ ہفتے کو ڈاکٹر فاروق ستار کی ہونے والی پریس کانفرنس بھی اچانک ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایک اہم ترین رہنما جو کراچی میں اہم عہدے بھی رہ چکے ہیں، ان کے کچھ اہم معاملات پر شدید تحفظات ہیں، ان کی پیپلز پارٹی کی ایک اہم ترین خاتون رہنما کے ساتھ ملاقات کی خبر بھی گرم ہے۔

 یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ پی پی میں شمولیت کی بھی دھمکی دی ہے۔ ہفتے کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے اختلافات پر سخت گرما گرمی کے بھی اشارے مل رہے ہیں۔

مزیدخبریں