محسن نقوی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کادورہ،مریضوں کوفراہم سہولتوں کاجائزہ

Aug 26, 2023 | 10:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی پوچھا، مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینا ن کا اظہارکیا۔مریضوں کے تیمارداروں نے پارکنگ کی اوور چارجنگ کے بارے میں شکایات کیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایم ایس کو اوور چارجنگ کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، امیر کی طرح غریب آدمی کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن، آر پی او اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں