پاکستان اور افغانستان کیخلاف تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Aug 26, 2023 | 10:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

رپورٹ  کے مطابق دونوں ٹیمیں کولمبو کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور افغانستان ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان محض ایک وکٹ سے جیتا تھا جبکہ پہلے میچ میں افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

مزیدخبریں