رات بھر بارش سےمکان کی چھت گر گئی،میاں بیوی شدید زخمی

رات بھر بارش سےمکان کی چھت گر گئی،میاں بیوی شدید زخمی
کیپشن: رات بھر بارش سےمکان کی چھت گر گئی،میاں بیوی شدید زخمی

پی این : گوجرانوالہ میں رات بھر بارش سے مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے واہنڈو میں پیش آیا جہاں خستہ حال مکان کی چھت بارش کے سبب گر گئی۔

میاں بیوی سوئےہوئے تھے کہ اچانک چھت کا بھاری ملبہ ان پر آ گرا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

اہل علاقہ نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کروا دیا۔