ایک نیوز: ڈغاسکر کے دارالحکومت میں واقع سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 13 افراد ہلاک، 107 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس ایونٹ کی افتتاحی تقریب سٹیڈیم میں جاری تھی، بہت بڑی تعداد میں لوگ سٹیڈیم میں داخل ہو رہے تھے کہ جلدی داخلے کی کوشش میں دھکم پیل کے سبب بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہجوم کے قدموں تلے کچلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ 13 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مڈغاسکر کے صدر نے واقعے کے بعد عوام کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کر دی۔