علی وزیر،ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پرسماعت بغیر کارروائی کےملتوی

Aug 26, 2023 | 10:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:انسداد دہشتگردی اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 اگست تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل بھی طلب کرلیے ۔

 واضح رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے۔

مزیدخبریں