سندھ: بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانیوالے والدین کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی‎

Aug 26, 2023 | 08:09 AM

ایک نیوز:بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو اب1 مہینہ قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ملے گی۔
تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ نے سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈمکس کنٹرول ایکٹ2023 پر دستخط کردیے جس کے بعد قانون نافذ العمل ہو گیا ہے۔
ایکٹ کے تحت ویکسینیشن اور امیونائزیشن کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر بھی 6 ماہ قید اور1  لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔
نئے قانون کے مطابق سندھ الیکٹرانک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی، جس میں ویکسینیشن کے اندراج کے بغیر کوئی ہسپتال اور ادارہ پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں